25 اگست، 2017، 1:09 PM

امریکہ کا مزید 4 ملکوں کے شہریوں پر ویزا پابندی کا فیصلہ

امریکہ کا مزید 4 ملکوں کے شہریوں پر ویزا پابندی کا فیصلہ

امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ملکوں کےلیے امریکی ویزوں پر تا حکمِ ثانی پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی حکومت سے تعاون نہیں کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ہوم لینڈ  ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے  جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ملکوں کےلیے امریکی ویزوں پر تا حکمِ ثانی پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی حکومت سے تعاون نہیں کررہے ہیں۔  ویزا پابندی کی زد میں آنے والے ملکوں میں کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی اور سیرالیون شامل ہیں جن کے بارے میں یو ایس ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب بھی ان ممالک کے شہریوں کو (امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث) امریکہ  سے بے دخل کیا گیا تو انہوں نے اپنے شہریوں کو واپس قبول کرنے سے انکار کیا۔ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کو ان ملکوں پر ویزا پابندیوں کی باضابطہ درخواست بھجوائی جاچکی ہے جس کی مطابقت میں جلد ہی کوئی نیا حکم نامہ جاری کردیا جائے گا۔ ویزا پابندیوں کا اصل مقصد ان ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ امریکہ سے بے دخل کیے گئے اپنے شہریوں کو واپس قبول کریں اور اپنے مقامی قوانین کے مطابق ان پر مقدمات بھی چلائیں۔

News ID 1874803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha